لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر گہرے غم و رنج کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی وفات امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مرحوم کی مسلم امہ کے اتحاد کے لیے کی گئی کاوشوں اور علمی بصیرت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دینی و علمی روایت میں مفتی اعظم کی خدمات ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کے علمی ورثے سے آنے والی نسلیں رہنمائی حاصل کرتی رہیں گی۔
امیر جماعت اسلامی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی دینی خدمات کو قبول فرمائے۔