لاہور میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل جاری، موسم خوشگوار

لاہور میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل جاری، موسم خوشگوار

لاہور: شہر کے مختلف علاقوں خاص طور پر اقبال ٹاؤن، برکت مارکیٹ، کلمہ چوک اور ان کے اطراف میں تیز بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ چوتھا اسپیل کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہریوں کو موسلادھار بارش اور سرد ہوا کے باعث موسم میں تبدیلی کا سامنا رہے گا۔

ٹیگز: