پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ اور سمگلنگ کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات

پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ اور سمگلنگ کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق مسلسل چوتھا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں موجود تقریباً 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحہ کی ازسر نو جانچ پڑتال اور سخت سکروٹنی کی جائے گی۔

 اس کے علاوہ، ڈرون پولیسنگ اور نیا مربوط سکیورٹی اینڈ آرمز ریگولیشن سسٹم تیار کیا جا رہا ہے تاکہ غیر قانونی اسلحہ اور سمگلنگ کے کلچر کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

ٹیگز: