سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کارروائی، دھواں چھوڑتی گاڑیوں پرکروڑوں کےجرمانے

سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کارروائی، دھواں چھوڑتی گاڑیوں پرکروڑوں کےجرمانے

اسلام آباد: سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے حکام نے رواں ماہ میں گاڑیوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ تین ہفتوں کے دوران 40,400 سے زائد گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر مجموعی طور پر 8 کروڑ 8 لاکھ سے زائد روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اسی دوران 61 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے جبکہ ماحول دشمن 63 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ بھی منسوخ کر دیے گئے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق یہ اقدامات شہر میں سموگ اور آلودگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ٹیگز: