لاہور میں سورج کا راج، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

لاہور میں سورج کا راج، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

لاہور: صبح سویرے سورج کے ڈیرے، شہر میں موسم خشک اور مطلع صاف رہا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا، جبکہ سردی کی آمد کے ساتھ ہی فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا، جسے ماہرینِ ماحولیات نے شہریوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: