لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، شہر دنیا میں تیسرے نمبر پر

لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، شہر دنیا میں تیسرے نمبر پر

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی نے ڈیرے جما لیے۔ عالمی فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور آج تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 347 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ شرح 600 سے بھی تجاوز کر گئی  جو انسانی صحت اور ماحول دونوں کے لیے انتہائی خطرناک قرار دی جا رہی ہے۔

ماہرینِ ماحولیات کے مطابق ایسی فضا میں سانس لینا بچوں، بزرگوں اور مریضوں کے لیے خاص طور پر نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: