وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی سکریننگ شروع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی سکریننگ شروع

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں اور عملے کی سکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، جاتی عمرہ سے وزیراعلیٰ آفس تک تعینات تمام سکیورٹی اہلکاروں اور دیگر سٹاف کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سکریننگ کالعدم مذہبی جماعت کے خلاف حالیہ آپریشن کے بعد کی جا رہی ہے تاکہ سکیورٹی ٹیم میں شامل کسی بھی اہلکار یا عملے کے کسی تنظیم یا مشکوک سرگرمی سے تعلق کی تصدیق کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، اس عمل کا مقصد وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی کو مزید مؤثر اور شفاف بنانا ہے۔

ٹیگز: