لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم اور ضلعی حکومتوں کی تحلیل کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم اور ضلعی حکومتوں کی تحلیل کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم اور ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
جسٹس شجاعت علی خان ان درخواستوں پر 29 اکتوبر کو سماعت کریں گے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد عدالت میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جواب داخل کرا چکے ہیں۔
یہ درخواستیں سابق لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سمیت دیگر بلدیاتی نمائندوں نے دائر کیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کی گئی ترامیم آئین کے منافی ہیں اور عوام کے منتخب نمائندوں کو اختیارات سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: