پنجاب حکومت سوشل میڈیا پر ملک دشمن بیانیہ روکنے کے لیے تھنک ٹینک تشکیل دے گی

پنجاب حکومت سوشل میڈیا پر ملک دشمن بیانیہ روکنے کے لیے تھنک ٹینک تشکیل دے گی

لاہور: پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر ملک دشمن، بنیاد پرست اور نفرت انگیز بیانیے کو روکنے کے لیے میڈیا تھنک ٹینک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، محکمہ داخلہ پنجاب مین سٹریم میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا تاکہ غلط معلومات اور فیک نیوز کی فوری نشاندہی ممکن ہو اور ان کے سدباب کے اقدامات بروقت کیے جائیں۔

سینئر رپورٹر نمائندہ لاہور رنگ ادریس شیخ کے مطابق  اس منصوبے کی کل لاگت 12 کروڑ 49 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور یہ 24 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک کے قیام سے ملک دشمن پروپیگنڈے پر قابو پانے اور سوشل میڈیا پر شفاف معلومات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

ٹیگز: