لاہور: پنجاب بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر کو ہونے والے ہیں، جس کے باعث وکلاء میں جوڑ توڑ اور سیاسی سرگرمیاں زور پکڑ گئی ہیں۔
پنجاب بار کونسل کی پچھہتر نشستوں پر امیدواروں کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے، جبکہ صوبہ بھر سے تین سو اکتیس امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ لاہور ڈویژن سے ترانوے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
وکلاء کے مطابق انتخابات میں امیدوار اپنی انتخابی مہم کو تیز کر چکے ہیں اور وکلا برادری میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ہے۔