لاہور:لاہور میں موسم کے عجیب و غریب رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں، دن کو شدید گرمی اور رات کو ٹھنڈک کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر میں سورج کی آب و تاب کم ہو گئی ہے اور درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، اور موسم خشک رہے گا۔