لاہور:وزیر ریلویز حنیف عباسی نے لاہور ڈویژن میں زمین کی نیلامی کے معاملے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے چار افسران کو معطل کر دیا۔
اجلاس میں ٹرینوں کی تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا اور وزیرِ ریلویز نے دسمبر تک سو نئی کوچز سسٹم میں شامل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔ لاہور سے راولپنڈی تک انجینئرنگ رکاوٹیں ایک ماہ کے اندر ختم کر کے سفری دورانیہ کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔