لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مخالفین کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی صوبے کی کارکردگی پنجاب جیسی ہے تو سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے منصوبے نہ صرف دکھتے ہیں بلکہ بہت سوں کو دُکھتے بھی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب میں سرکاری سکولوں کی بحالی، سڑکوں کی مرمت اور ہسپتالوں کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنی حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیا کے ذریعے براہِ راست عوام کے سامنے رکھتی ہیں تاکہ شفافیت اور عوامی شمولیت برقرار رہے۔
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اقدامات زمینی حقائق پر مبنی ہیں اور اگر کسی صوبے نے اس سے بہتر کام کیا ہے تو وہ عوام کے سامنے پیش کرے۔