عید میلاد النبی ﷺ پر سرکاری و نجی ملازمین کے لیے 5 ستمبر کو چھٹی کا اعلان

عید میلاد النبی ﷺ پر سرکاری و نجی ملازمین کے لیے 5 ستمبر کو چھٹی کا اعلان

امارات:متحدہ عرب امارات نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 5 ستمبر بروز جمعہ کو چھٹی کا اعلان کیا ہے، جس سے ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کے ساتھ تین روزہ تعطیلات ملیں گی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق، سرکاری ملازمین کے لیے پہلے ہی 5 ستمبر کو چھٹی کا اعلان کیا جا چکا تھا جبکہ نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بھی یہی چھٹی منظور کی گئی ہے۔ تاہم شارجہ میں جمعہ کو سرکاری تعطیل کا دن ہونے کی وجہ سے اضافی چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

عید میلاد النبی ﷺ اسلامی قمری کیلنڈر کے مطابق 12 ربیع الاول کو منائی جاتی ہے، اور اماراتی فلکیاتی مرکز کے مطابق اس سال یہ تاریخ 5 ستمبر کو ہے۔ 23 اگست کو چاند نظر نہ آنے کے سبب صفر کے 30 دن مکمل ہو گئے اور نیا مہینہ 25 اگست سے شروع ہوا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں چاند کی رویت یو اے ای سے ایک دن پہلے ہوئی ہے، اس لیے وہاں عید میلاد النبی ﷺ کا جشن ایک دن پہلے منایا جائے گا۔

اسلامی مہینوں کی شروعات چاند کی رویت کے مطابق ہوتی ہے، جس کا اعلان ہلال کمیٹی کرتی ہے۔