ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے ملزم کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کے ملزم کو گرفتار کرلیا

لاہور:ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم محمد عمر کو شاہ عالم مارکیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔    برآمدگی: ملزم سے 59 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ ملزم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث تھا۔

 حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی حوالہ ہنڈی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔

ٹیگز: