لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی کے 36 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں لاہور سے 6 مریض شامل ہیں۔
پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1214 ہو چکی ہے، جبکہ صرف لاہور میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 196 تک جا پہنچی ہے۔