فلک جاوید کا جسمانی ریمانڈ سیشن کورٹ میں چیلنج، مقدمے سے ڈسچارج کی درخواست دائر

فلک جاوید کا جسمانی ریمانڈ سیشن کورٹ میں چیلنج، مقدمے سے ڈسچارج کی درخواست دائر

لاہور:لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما فلک جاوید کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کے فیصلے کو سیشن کورٹ لاہور میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

فلک جاوید کی قانونی ٹیم کی جانب سے بیرسٹر علی اشفاق نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزمہ کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے کیونکہ وہ بے قصور ہیں اور ان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔

درخواست پر سیشن کورٹ میں آئندہ سماعت متوقع ہے۔

ٹیگز: