شاہدرہ میں شوہر کا بیوی پر قاتلانہ حملہ، ڈولفن فورس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

شاہدرہ میں شوہر کا بیوی پر قاتلانہ حملہ، ڈولفن فورس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

لاہور :لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھریلو جھگڑے نے خطرناک رخ اختیار کر لیا، جہاں 45 سالہ ماجد علی نے اپنی بیوی 38 سالہ ساجدہ پر چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔

واقعے کی اطلاع 15 پر کال کے ذریعے دی گئی، جس پر ڈولفن فورس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی، مگر ڈولفن ٹیم نے اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

زخمی خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ٹیگز: