لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں ان کا یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔
دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، جہاں انہوں نے نوجوانوں کے سوالات کے جوابات دیے اور ان کے خیالات سنے۔
طلبہ نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کا مستقبل تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔