وزیراعظم اور آرمی چیف کی امریکی صدر سے ملاقات خوش آئند، وفد میں شامل ایک خاتون پر تحفظات ہیں، فواد چوہدری

وزیراعظم اور آرمی چیف کی امریکی صدر سے ملاقات خوش آئند، وفد میں شامل ایک خاتون پر تحفظات ہیں، فواد چوہدری

لاہور: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی امریکی صدر سے ملاقات خوش آئند ہے، اس سے پاکستان کا عالمی امیج بہتر ہوا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس ملاقات سے بھارتی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی ہے، اور اگر اتوار کو پاکستان کرکٹ میچ بھی جیت جاتا ہے تو بھارت مزید پریشان ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ جانے والے سرکاری وفد میں شامل ایک خاتون پر سنجیدہ تحفظات ہیں۔ ان کے مطابق،
"وہ خاتون ہوائی جہاز میں خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی تھی، ہمیں بتایا جائے کہ اسے وفد میں شامل کس نے کیا؟"

فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ خاتون کے اسرائیلی لابی اور بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے مبینہ روابط ہیں، اور اس پر دفتر خارجہ کو جواب دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اس وقت بین الاقوامی سطح پر مضبوط ہو رہی ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کے اندرونی سیاسی معاملات کو بھی درست سمت میں لایا جائے۔

ٹیگز: