مریم نواز نے سیلاب متاثرین کی بے مثال خدمت کی، نواز شریف نے ترقی کی بنیاد رکھی، ایاز صادق

مریم نواز نے سیلاب متاثرین کی بے مثال خدمت کی، نواز شریف نے ترقی کی بنیاد رکھی، ایاز صادق

لاہور: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مناواں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے حالیہ سیلاب کے دوران مثالی کردار ادا کیا، وہ متاثرہ علاقوں میں خود پہنچیں، گھنٹوں دھوپ اور پانی میں گزارے، اور یہ یقینی بنایا کہ کوئی فرد بھوکا یا بے گھر نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی عوامی خدمت اور قربانی قابلِ ستائش ہے۔ سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنجاب سمیت پورے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھی، جن کے ثمرات آج بھی عوام محسوس کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں نواز شریف اور شہباز شریف جیسی باصلاحیت اور عوام دوست قیادت میسر ہے، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں قوم کی رہنمائی کی۔

ٹیگز: