پاکستانی دریاؤں میں 38 سال بعد شدید سیلاب، دریائے راوی اور چناب میں اونچے درجے کا پانی

پاکستانی دریاؤں میں 38 سال بعد شدید سیلاب، دریائے راوی اور چناب میں اونچے درجے کا پانی

لاہور:پاکستانی دریاؤں میں 38 سال بعد اتنا پانی آیا ہے کہ دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے۔ آج رات شاہدرہ  سے  بڑا ریلا گزرنے کا امکان ہےدریائے راوی میں 1988 کے بعد سب سے زیادہ پانی آیا ہے، بہاو 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا ہے، جس کی وجہ سے بڑا سیلاب آنے کا امکان ہے۔
اسی طرح، دریائے چناب میں بھی ایک دہائی بعد انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے، جس کے باعث دریائے چناب کے اطراف میں 128 دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔ خانکی ہیڈ ورکس سے پانی چند گھنٹوں میں گزر جائے گا۔ سیلاب جب تک رحیم یار خان سے نہیں گزرتا، پنجاب کے لیے یہ صورتحال چیلنج بنی رہے گی۔

محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے عوام سے محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔