لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں بارشوں اور ممکنہ ہنگامی حالات کے پیش نظر تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تمام میڈیکل عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ عملے کو چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ہسپتالوں میں سانپ کے کاٹنے، بخار، پانی سے پھیلنے والی بیماریوں اور دیگر ایمرجنسی ادویات کی مکمل دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
حکام کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، اس لیے تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔