سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری، ملک صہیب احمد بھرتھ کا بریفنگ کے دوران اعلامیہ

سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری، ملک صہیب احمد بھرتھ کا بریفنگ کے دوران اعلامیہ


لاہور:صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی قیادت میں سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔سینئر رپورٹر لاہور رنگ ادریش شیخ کے مطابق  حالیہ سیلاب کے باعث تباہ شدہ سڑکوں اور پلوں کی مرمت کے حوالے سے وزیر کو جامع بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ سیلاب کے دوران 71 بریج اپروچ روڈز متاثر ہوئے جن میں سے 53 کی مرمت مکمل کر کے انہیں دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ سیلابی علاقوں میں 439 پل متاثر ہوئے جن میں سے 131 پلوں کی مرمت کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

اس کے علاوہ 53 ارٹیریل روڈز بھی متاثر ہوئے جن میں سے 49 روڈز کی مرمت مکمل کر دی گئی ہے۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد نقل و حمل کے نظام کو بحال کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سیلاب متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کے کام میں تیزی آ گئی ہے اور حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ٹیگز: