لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی بیوروکریسی اور پولیس افسران کو ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
تحریری حکم جسٹس احمد ندیم ارشد نے بیرسٹر وقاص کی درخواست پر جاری کیا، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ عبدالجبار عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سرکاری افسران کے سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا اور فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔