لاہور میں اشتہاریوں اور عادی مجرمان کے خلاف اسپیشل آپریشن، 323 ملزمان گرفتار

لاہور میں اشتہاریوں اور عادی مجرمان کے خلاف اسپیشل آپریشن، 323 ملزمان گرفتار

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشتہاریوں، عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ 72 گھنٹوں میں سٹریٹ کریمنلز، ڈاکوؤں اور مطلوبہ افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جن میں 50 اشتہاریوں سمیت کل 323 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس کی ڈولفن سکواڈ نے 146 ریکارڈ یافتہ اور 86 عادی مجرمان کو بھی حراست میں لیا ہے۔

ٹیگز: