’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام میں تیزی، 85 ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کے قرضے فراہم

’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام میں تیزی، 85 ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کے قرضے فراہم

لاہور:پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت اب تک 85,500 مستحق خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ جات دیے جا چکے ہیں۔

 پروگرام کے تحت کل 17,957 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور 102 ارب روپے کی رقم جاری کی جا چکی ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کے اجلاس میں تعمیراتی کاموں کی رفتار بڑھانے اور مزید منصوبوں کی منصوبہ بندی کی ہدایت دی گئی ہے۔

 افورڈیبل ہاؤسنگ کے تحت 57 ہزار نئے گھروں کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔

ٹیگز: