لاہور: شہر میں صبح سویرے سے جاری گرمی کے بعد موسم نے کروٹ بدل لی ہے۔ دن کے وقت سورج کی تپش کے بعد دوپہر کے وقت لاہور کے مختلف علاقوں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے، جبکہ کہیں ہلکی تو کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی بھی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے دو ستمبر تک پنجاب بھر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔