دریائے چناب میں سیلابی صورتحال، رواز بریج کو حفاظتی طور پر بریچ کر دیا گیا

دریائے چناب میں سیلابی صورتحال، رواز بریج کو حفاظتی طور پر بریچ کر دیا گیا

جھنگ: دریائے چناب میں سیلاب کے پیش نظر رواز بریج کو حفاظتی اقدام کے طور پر بریچ کر دیا گیا ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق یہ قدم جھنگ شہر کو ممکنہ سیلابی خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ریلیف کمشنر کا کہنا ہے کہ بریچنگ سے قبل دریائے چناب کے پاٹ سے تمام شہریوں کا انخلاء مکمل کر لیا گیا ہے، تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ فیصل آباد اور جھنگ کی ضلعی انتظامیہ الرٹ رہے اور تمام متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔

ادھر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کو یقینی بنائیں۔

ٹیگز: