پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 28 تک جا پہنچی

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 28 تک جا پہنچی

لاہور : پنجاب میں حالیہ سیلاب کے باعث 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے تصدیق کی ہے کہ صورت حال غیرمعمولی ہو چکی ہے، خاص طور پر ستلج دریا میں جو 1955 کے بعد پہلی بار اس سطح پر خطرناک ہوا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیلابی ریلا بھارت میں بند ٹوٹنے کے بعد قصور کی طرف بڑھا، جس سے بچاؤ کے لیے مقامی بند میں شگاف ڈالنا پڑا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہیڈ اسلام اور گرد و نواح کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق سیلابی پانی کے باعث اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن جیسے اضلاع میں بھی صورتحال نازک ہو رہی ہے۔ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ متاثرہ علاقوں سے فوری انخلا کرایا جائے اور ریسکیو ٹیمیں چوبیس گھنٹے متحرک ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔