الیکشن کمیشن کا اعلان، این اے 129 سمیت تین حلقوں میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوں گے

 الیکشن کمیشن کا اعلان، این اے 129 سمیت تین حلقوں میں ضمنی الیکشن 18 ستمبر کو ہوں گے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور، این اے 66 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میں ضمنی انتخابات 18 ستمبر کو کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ان تینوں حلقوں کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ریٹرننگ افسران 31 جولائی کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، جبکہ 4 سے 6 اگست تک امیدوار کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 8 اگست کو ہوگی، اور 25 اگست تک امیدوار اپنی نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

ٹیگز: