لاہور: موسمِ سرما سے قبل شہر کو پھولوں سے سجانے کا پی ایچ اے کا منصوبہ

لاہور: موسمِ سرما سے قبل شہر کو پھولوں سے سجانے کا پی ایچ اے کا منصوبہ

لاہور : پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے موسمِ سرما سے قبل لاہور کو پھولوں سے سجانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ شہر کی مختلف شاہراہوں اور پارکس میں موسمی پھولوں کی پنیری لگانے کا عمل جاری ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد کے مطابق، مال روڈ، جیل روڈ، کنال روڈ اور فیروزپور روڈ سمیت متعدد اہم شاہراہوں پر مری گولڈ اور جعفری کے خوبصورت پھولوں کی پنیری لگائی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں، شہر کے پارکس کی فلاور بیڈز کو بھی موسمی پھولوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی کا کہنا ہے کہ زرد، مالٹا اور گولڈن رنگ کے پھول سڑکوں اور پارکس کی زینت بنیں گے، جبکہ مال روڈ پر بڑے پلانٹرز میں خصوصی طور پر موسمی پھولوں کی پنیری لگائی جا رہی ہے۔

ٹیگز: