پنجاب حکومت کا ای گورننس کے فروغ کی جانب اہم قدم، کاروباری این او سی کے لیے eBIZ پورٹل کا آغاز

پنجاب حکومت کا ای گورننس کے فروغ کی جانب اہم قدم، کاروباری این او سی کے لیے eBIZ پورٹل کا آغاز

لاہور :پنجاب حکومت نے صوبے میں ای گورننس کے فروغ اور کاروبار کے آغاز کو سہل بنانے کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے eBIZ پورٹل کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے کاروبار کے لیے این او سی (NOC) کے حصول کا عمل نہایت آسان اور شفاف بنایا جائے گا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کے دوران eBIZ پورٹل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کو ہدایت کی کہ دسمبر 2025 تک تمام سرکاری محکموں، ذیلی اداروں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے فراہم کی جانے والی تمام خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا جائے۔

چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو بروقت اور شفاف خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

ٹیگز: