ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں دودھ کی سپلائی چیکنگ، جعلی دودھ تلف، مقدمات درج

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں دودھ کی سپلائی چیکنگ، جعلی دودھ تلف، مقدمات درج

لاہور :ًڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہور میں سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ کے لیے خصوصی کارروائی کی گئی۔ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 22 دودھ بردار گاڑیوں اور ڈیری شاپس کی چیکنگ کی۔

کارروائی کے دوران 57 ہزار لیٹر سے زائد دودھ کی جانچ کی گئی، جس میں سے 7 ہزار 180 لیٹر جعلی دودھ کو تلف کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق، ناقص اور مضرِ صحت دودھ فراہم کرنے پر 3 دودھ سپلائرز کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ ایک ڈیری کولیکشن سنٹر کو سیل کر دیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کے دوران 3 دودھ کے ٹینکرز کو بھی قبضے میں لے لیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور محفوظ دودھ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور جعلی دودھ کی سپلائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ٹیگز: