لاہور:صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی سموگ کے پیشِ نظر چیف ٹریفک آفیسر (CTO) لاہور نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے دھواں چھوڑتی اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا ہے۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق، یکم اکتوبر 2025 سے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ ہیوی وہیکلز کو لاہور شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایسے تمام وہیکلز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔
یہ فیصلہ سموگ کے خطرناک اثرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔