شاہ ریز خان کا جسمانی ریمانڈ مسترد، عدالت نے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا

شاہ ریز خان کا جسمانی ریمانڈ مسترد، عدالت نے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے شاہ ریز کو جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں عدالت کے سامنے پیش کیا تھا۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو ناکافی قرار دیا۔

شاہ ریز خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہیں گھر سے ’اغوا‘ کیا گیا جبکہ ان پر کوئی مقدمہ درج نہیں تھا۔ وہ ایک غیرسیاسی شخصیت ہیں جو آسٹریلیا میں ایک عالمی کمپنی کے ریجنل ہیڈ ہیں۔

ٹیگز: