عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں، یکم ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں، یکم ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

لاہور:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بدولت پاکستان میں یکم ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

 ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے کمی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

ٹیگز: