لاہور:پنجاب اسمبلی نے پنجاب ایگریکلچر انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا ہے، جس کے تحت مویشیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو زرعی آمدنی ٹیکس سے مکمل طور پر مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔
بل میں ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 1997 کی متعلقہ شقیں حذف ہونے کے بعد گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد قانون بنے گا۔
ماہرین مالی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ کسانوں کو اس سے مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔