ملتان:چیئرمین ایپ سپ وفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ دنیا آج قیادت کے ایک سنگین بحران سے دوچار ہے، جس کا مؤثر حل ہر فرد کی اپنی ذات اور کردار کی اصلاح میں مضمر ہے۔
انہوں نے ایک سیمینار سے خطاب میں کہا کہ "قیادت کی بنیاد کردار ہے، اس لیے سب سے پہلے ہمیں اپنے کردار کو بہتر بنانے پر توجہ دینی ہوگی۔"
ڈاکٹر عبدالرحمان نے میاں عامر محمود کو ایک ممتاز تعلیمی رہنما قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا، جنہوں نے پاکستان میں 400 سے زائد کالجز اور تین یونیورسٹیاں قائم کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک ایسا قیادت کا ماڈل موجود ہے جو عالمی سطح پر اپنی مثال آپ ہے، تاہم اس ماڈل کی کامیابی کے لیے ہر فرد کو اپنی ذاتی اور اجتماعی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔