ایس او پیز سے ہٹ کر سی ڈی آرز حاصل کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ایس او پیز سے ہٹ کر سی ڈی آرز حاصل کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور: پولیس افسران کی جانب سے شہریوں کے سی ڈی آرز (کال ڈیٹیل ریکارڈز) کے ممکنہ غیر قانونی استعمال پر اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لے لیا۔ ایس او پیز سے ہٹ کر سی ڈی آرز حاصل کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پولیس حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام ریجنز اور یونٹس کی جانب سے حاصل کردہ سی ڈی آرز کا آڈٹ کروایا جائے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ کہیں شہریوں کے ذاتی فون نمبرز اور کال ڈیٹیلز کا غلط استعمال تو نہیں کیا گیا۔

حکام نے اس مقصد کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو 22 اکتوبر تک تمام متعلقہ ریجنز اور یونٹس کا مکمل ریکارڈ چیک کرے گی۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانا اور پولیس نظام میں شفافیت لانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹیگز: