پہلے اپنے صوبے کے مسائل دیکھیں:عظمیٰ بخاری کا ردعمل

 پہلے اپنے صوبے کے مسائل دیکھیں:عظمیٰ بخاری کا ردعمل

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزمل اسلم کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پنجاب پر تنقید کرتے ہیں، انہیں پہلے اپنے صوبوں میں جاری دہشت گردی، کرپشن اور لا قانونیت جیسے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے ہزاروں متاثرین ہیں، کیا وہاں کی حکومت نے ان کی مدد کی ہے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ ہر ماہ وفاق کو فنڈز کے لیے خط لکھتے ہیں، مگر یہاں غیر ضروری باتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کے پی کابینہ کے دو وزراء نے وزیراعلیٰ کی کرپشن کے الزامات پر استعفے دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز سیلاب متاثرین کے لیے قرض یا امداد نہیں مانگیں گی اور جنہیں چندے اور امداد کی عادت ہے، وہ دوسروں کو بھی یہی سکھانا چاہتے ہیں۔

ٹیگز: