گوجرانوالہ کے تاریخی گھنٹہ گھر چوک کی بحالی پر سوالات، شہری اور ماہرین تعمیرات کا احتجاج

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ کے تاریخی گھنٹہ گھر چوک کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، تاہم ماہرین تعمیرات اور شہری حلقے اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

انجینئر شہباز ملک نے کہا ہے کہ گھنٹہ گھر چوک پر کام بغیر منصوبہ بندی کے ہو رہا ہے اور یہ تعمیری سرگرمیاں محض پیسے کا ضیاع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گھنٹہ گھر کی اصل حالت کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مناسب اقدامات کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گھنٹہ گھر چوک کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انجینئر شہباز ملک سے ملاقات بھی کی، جنہوں نے تاریخی ورثے کی حفاظت کے لیے تجاویز پیش کیں۔

انجینئر شہباز ملک نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو گھنٹہ گھر بحالی کے بجائے تباہی کے راستے پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری آثار قدیمہ اور صوبائی محتسب سے اپیل کی ہے کہ اس منصوبے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ماہرین آثار قدیمہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ تاریخی ورثہ کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

شہریوں نے بھی اس بحالی کے منصوبے پر تشویش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ اگر فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو گھنٹہ گھر اپنی اصل شناخت کھا بیٹھے گا اور تاریخی نشان ماضی کا قصہ بن جائے گا۔

ٹیگز: