لاہور: فلکیاتی مناظر میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خوشخبری! رواں سال کا پہلا سُپرمُون آج رات آسمان پر دیکھا جا سکے گا۔
سپارکو کے مطابق، سُپرمُون کا نظارہ رات 8 بج کر 47 منٹ پر کیا جا سکے گا۔ یہ چاند معمول کے چاند سے 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن ہوگا، جس کے باعث آسمان پر ایک دلکش منظر تخلیق ہوگا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سُپرمُون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند، زمین کے قریب ترین فاصلے پر پہنچتا ہے اور مکمل حالت میں ہوتا ہے، جس سے اس کی چمک اور جسامت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔
سپارکو کے مطابق، رواں سال مزید دو سُپرمُون بھی دیکھنے کو ملیں گے 5 نومبر، 5 دسمبر۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کھلے آسمان تلے اس خوبصورت فلکی مظہر کا مشاہدہ ضرور کریں۔