بھارت:بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کے مالی حالات سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ فلمی کیرئیر میں کئی کامیاب فلموں جیسے "عجب پریم کی غضب کہانی"، "راجنیتی"، "راک اسٹار"، "برفی"، "اے دل ہے مشکل" اور "سنجو" کی بدولت رنبیر نے شہرت اور دولت دونوں حاصل کی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، رنبیر کی ایک فلم کے لیے فیس تقریباً 75 کروڑ روپے ہے، جبکہ وہ اس وقت بالی وڈ کی سب سے بڑی بجٹ والی فلم میں مرکزی اداکار کے طور پر کام کر رہے ہیں جس کا بجٹ 1600 کروڑ روپے کے قریب ہے۔
رنبیر کے کل اثاثے تقریباً 345 کروڑ روپے سے زائد ہیں، جو فلموں کی آمدنی کے علاوہ برانڈز کے اشتہارات، سرمایہ کاری اور جائیداد سے حاصل ہوئے ہیں۔
ہر برانڈ کے لیے ان کی فیس تقریباً 6 کروڑ روپے ہے۔ ان کی لگژری گاڑیوں کی مجموعی مالیت 8 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، جن میں بینٹلی کانٹینینٹل جی ٹی، رینج روور، اور مرسڈیز شامل ہیں۔
مزید برآں، رنبیر نے ممبئی میں 250 کروڑ روپے مالیت کا کرشنا راج بنگلہ خریدا ہے، اور ان کے پاس پالی ہل میں 35 کروڑ روپے مالیت کا اپارٹمنٹ اور پونے میں 13 کروڑ روپے مالیت کا فلیٹ بھی موجود ہے۔ پونے کے اس فلیٹ سے انہیں سالانہ تقریباً 45 لاکھ روپے کرایہ حاصل ہوتا ہے۔