موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی امراض میں اضافہ، شہری ڈینگی، ملیریا اور ٹائفائیڈ کا شکار

موسم کی تبدیلی کے ساتھ موسمی امراض میں اضافہ، شہری ڈینگی، ملیریا اور ٹائفائیڈ کا شکار

لاہور: موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مختلف موسمی امراض میں شدت آ گئی ہے، شہری بڑی تعداد میں ملیریا، ڈینگی اور ٹائفائیڈ جیسی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔ اسپتالوں میں ان امراض کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ اور حفظانِ صحت کے ناقص انتظامات ان بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔ دوسری جانب، حکومتی سطح پر مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے تاحال خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا سکے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اسپرے مہم تیز کی جائے اور صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔

ٹیگز: