لاہور: حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے 982ویں عرس کی تین روزہ تقریبات جاری ہیں جن میں قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے دودھ کی سبیل کا افتتاح کیا ہے۔ عرس کے موقع پر لاہور میں متعدد جگہوں پر دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جہاں زائرین کو مفت دودھ فراہم کیا جا رہا ہے۔
عرس مبارک میں ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ قائم مقام گورنر نے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل معاشرے میں ہم آہنگی اور محبت کا ذریعہ ہے۔ حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات ہمارے لیے روشن باب ہیں جن پر عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔