کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈائریکٹر کمرشل کے خالی عہدے پر سابق کمشنر ایف بی آر ڈاکٹر علی عدنان زیدی کو تعینات کر دیا ہے۔ ڈاکٹر علی عدنان زیدی نے پی سی بی میں ڈائریکٹر کمرشل کا چارج سنبھال لیا ہے۔
یہ عہدہ کافی عرصے سے خالی تھا اور اب ڈاکٹر علی عدنان زیدی کی تعیناتی سے بورڈ کی کمرشل سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربہ بورڈ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔