گوگل نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر ہوم پیج پر خصوصی ڈوڈل پیش کر دیا

 گوگل نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر ہوم پیج پر خصوصی ڈوڈل پیش کر دیا

لاہور : دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر اپنے ہوم پیج پر ایک خاص ڈوڈل پیش کیا ہے، جس میں تخلیقی انداز میں پاکستان کا سبز و سفید پرچم نیلے آسمان کے پس منظر میں لہراتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس ڈوڈل میں گوگل کا نام بھی خوبصورتی سے پرچم کے پیچھے شامل کیا گیا ہے۔

گوگل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 14 اگست 1947 کو آزادی حاصل کی اور ایک خودمختار ملک بن گیا۔ یہ دن ہمارے بانیانِ پاکستان کی قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع بھی ہے۔

اس ڈوڈل پر کلک کرنے سے صارفین کو یومِ آزادی سے متعلق معلومات، قومی نغمے، پاکستان کے قیام کی تاریخ اور ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں۔ گوگل دنیا بھر میں اہم تقریبات اور مواقع پر اس طرح کے ڈوڈل تبدیل کرتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل نے ماضی میں بھی پاکستان کے قومی دنوں پر منفرد اور خوبصورت ڈوڈل پیش کیے ہیں۔

ٹیگز: