"اپنی چھت اپنا گھر" منصوبہ، اکتوبر کے اختتام تک ایک لاکھ خاندانوں کو قرضے دینے کا ہدف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے منصوبے "اپنی چھت اپنا گھر" کے تحت اکتوبر کے اختتام تک ایک لاکھ خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 95,600 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ زیر تعمیر 82,931 گھروں میں سے 20,940 مکمل ہو چکے ہیں۔

ٹیگز: