تحریک انصاف کا ایجنڈا صرف انتشار، بانی پی ٹی آئی تضادات کا شکار: عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف کا ایجنڈا صرف انتشار، بانی پی ٹی آئی تضادات کا شکار: عظمیٰ بخاری

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا سیاسی بیانیہ مکمل طور پر تضادات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو جماعت کل تک انتشاری اور دہشتگرد کہلاتی تھی، آج انہی کے لیے احتجاج کی کال دی جا رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حکومتی کارکردگی صفر ہے، کرپشن، بدانتظامی اور دہشتگردی اپنے عروج پر ہے۔

ٹیگز: